سیاست میں الزام تراشی کا کلچر معاشرے کیلئے زہرقاتل ہے ، راشد گردیزی
پاکستان فلاح پارٹی کے این اے 60 سے امیدوارراشد گردیز ی نے کہا ہے
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) کہ سیاسی اختلافات کو اعلیٰ اخلاقی اقدار پر مسلط کرنے کی بجائے احترام کے کلچر کوپروان چڑھانے کیلئے سیاسی جماعتوں کوعملی کردار ادا کرنا ہوگا، سیاست میں منفی تنقید اورالزام تراشی کا کلچر معاشرے کیلئے زہرقاتل ہے۔ ، انتخابی مہم میں مثبت رویہ اور ذاتی مفادات کی بجائے قومی اور اجتماعی مفاد کو سامنے رکھاجائے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی مہم کے دوران اہلیان علاقہ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ،انکے ہمراہ پی پی 13سے امیدوار زبیر بیگ ،اخلاق جلالی ، رفیق قادری اورمدثر کیانی بھی تھے ۔