پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات شازیہ رضوان کی ممبر سازی مہم میں شرکت
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نے پیرودہائی فوجی کالونی یوسی 8میں ن لیگ کی جاری ممبر سازی مہم میں شرکت کی۔۔۔
، بڑی تعداد میں خواتین کو باقاعدہ طور پر پارٹی ممبرشپ کیلئے رجسٹرڈ کیا۔ اس موقع پر اہلِ علاقہ نے صفائی اور بنیادی سہولیات سے متعلق اپنے مسائل پیش کئے۔ انہوں نے شہریوں کی شکایات سننے کے بعد موقع پر ہی صفائی ستھرائی اور دیگر ضروری اقدامات کیلئے احکامات جاری کیے۔