مردان، ٹریفک حادثات ، 7زخمی
مردان (نمائندہ دنیا) مختلف حادثات میں 7افراد زخمی ہوگئے، تخت بھائی نادرا آفس کے قریب موٹر کار کی ٹکر سے ۔۔۔
موٹر سائیکل سوار، مایار مقبرہ کے قریب موٹر سائیکلوں کے ٹکرانے سے ایک شخص، شنکر رنگ روڈ پر موٹرسائیکل حادثے میں خاتون، رنگ روڈ پر موٹر سائیکلوں کے ٹکرانے سے ایک شخص، ہاتھیان میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے خاتون، صوابی روڈ موٹرسائیکل حادثے میں خاتون، خواجہ گنج کے قریب موٹرسائیکل کے پہیہ میں چادر پھنسنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔