بارانی یونیورسٹی، انٹر فیکلٹی فٹ بال بوائز چیمپئن شپ یو آئی ایم ایس نے میدان مار لیا
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں جاری تین روزہ انٹر فیکلٹی فٹ بال بوائز چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوئی۔ مختلف فیکلٹیز اور انسٹی ٹیوٹس کی 10ٹیموں نے حصہ لیا۔۔۔
فائنل میچ میں یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز اور یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ہوا۔ مقررہ وقت تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، جس کے بعد فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا۔ یو آئی ایم ایس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2کے مقابلے میں 4گول سے کامیابی حاصل کی۔ فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر ڈاکٹر قمرالزمان نے انعامات تقسیم کئے۔