انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں، ڈی سی راولپنڈی
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) 15سے 18دسمبر تک جاری رہنے والی سال کی آخری پولیو ویکسی نیشن مہم کے سلسلے میں اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں ہوا، صدارت ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے کی۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ، ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں اور متعلقہ محکموں کے۔۔
افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ضلع بھر میں پولیو مہم کے انتظامات، ٹیموں کی تشکیل، سکیورٹی پلان اور مانیٹرنگ میکانزم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع راولپنڈی میں پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کیلئے تمام اداروں کو مشترکہ کاوشیں کرنا ہوں گی۔