پتنگ سپلائرز کیخلاف کارروائیاں ،6گرفتار 900پتنگیں ، 10ڈوریں برآمد

پتنگ سپلائرز کیخلاف کارروائیاں ،6گرفتار  900پتنگیں ، 10ڈوریں برآمد

راولپنڈی(خبر نگار) راولپنڈی پولیس نے پتنگ سپلائرز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 6 پتنگ سپلائرز کو گرفتارکرلیا۔۔۔

پتنگ سپلائرز سے 900 پتنگیں اور 10ڈوریں برآمد ہوئیں، ٹیکسلا  پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر 400 پتنگیں اور 6 ڈوریں برآمد کیں، گوجر خان پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے کر 300پتنگیں برآمد کیں۔دھمیال پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 200 پتنگیں اور 4 ڈوریں برآمد کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں