کامسٹیک کا رکن ممالک کی 19 خواتین محققین کو ریسرچ گرانٹس دینے کا اعلان
اسلام آباد(نامہ نگار)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزارتی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون (کامسٹیک) نے رکن ممالک کی 19 نوجوان خواتین محققین کو ریسرچ گرانٹس دینے کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد(نامہ نگار)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزارتی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون (کامسٹیک) نے رکن ممالک کی 19 نوجوان خواتین محققین کو ریسرچ گرانٹس دینے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ گرانٹس کامسٹیک ینگ ویمن ریسرچ گرانٹ پروگرام 2025-26 کے تحت دی گئی ہیں، جن سے استفادہ کرنے والے ممالک میں ملائیشیا، بینن، موریطانیہ، بنگلہ دیش، پاکستان، نائیجیریا، مصر اور ازبکستان شامل ہیں۔ پروگرام کا مقصد سائنسی معیار کو فروغ دینا، مقامی تحقیقی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا اور او آئی سی رکن ممالک میں نوجوان محققین، خصوصاً خواتین، کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔