جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار آج بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے

جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار  آج بلدیاتی انتخابات کیلئے  کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار آج بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے ، بھرپور طریقے سے شہر میں انتخابی مہم چلائے گی۔

شہری حکومت کے قیام تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ اگر الیکشن کو ملتوی کرنے یا کسی غیر آئینی اقدام کی کوشش کی گئی تو حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی اسلام آباد انجینئرنصراللہ رندھاوا نے سیاسی امور کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں