2025،کمپٹیشن کمیشن نے 2025 میں اکانومی کے مختلف شعبوں کی رپورٹس جاری کیں

  2025،کمپٹیشن کمیشن نے  2025 میں اکانومی کے مختلف  شعبوں کی رپورٹس جاری کیں

اسلام آباد(دنیا رپورٹ )کمپٹیشن کمیشن نے سال 2025 میں اکانومی کے مختلف شعبوں انشورنس ، گولڈ ، زرعی سپرے (پیسٹی سائیڈز)، سٹیل، ایل این جی، سڑکوں کے انفراسٹرکچر اور کھاد کے شعبوں ار مارکیٹ بارے تحقیقاتی رپوٹس جاری کیں۔

رپورٹس میں ان شعبوں کو درپیش مسائل و مشکلات کے حل کیلئے اصلاحات تجویز کی گئیں۔پاکستان میں انشورنس کے شعبے میں مقابلے کی صورتحال سے متعلق کمپٹیشن کمیشن کی رپورٹ میں کم انشورنس رسائی، محدود عوامی شمولیت اور مقابلے میں رکاوٹ بننے والے ریگولیٹری دیگر مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں انشورنس کی شرح 0.87 فیصد ہے ، جو کہ عالمی اوسط 6.7 فیصد کے مقابلے میں انتہائی کم ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں