جہلم ،کرپشن ،منشیات فروشوں کی مدد کرنے پر 5 اہلکار برطرف

جہلم ،کرپشن ،منشیات فروشوں کی مدد کرنے پر 5 اہلکار برطرف

نااہل، کام چور اور بددیانت اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں ،ڈی پی او

کھیوڑہ(نمائندہ دنیا) ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے پولیس لائنز میں اردل روم کا انعقاد کیا، 9پولیس افسران و اہلکاران پیش ہوئے ، شوکاز نوٹسز کے فیصلے سناتے ہوئے فرائض میں غفلت برتنے پر متعلقہ پولیس افسران و اہلکاران کو مختلف محکمانہ سزائیں سنائیں، منشیات فروشوں سے روابط ثابت ہونے ،کرپشن میں ملوث اور ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر رہنے پر 5پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ، ڈی پی او نے افسران و اہلکاران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض دیانت داری، ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ سرانجام دیں، نااہل، کام چور اور بددیانت اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں