الیکشن شفاف ،غیر جانبدار بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے

 الیکشن شفاف ،غیر جانبدار بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے

نادرا کمپیوٹرائزڈ الیکٹورل رول سسٹم کی تنصیب کو یقینی بنائے ،نظیر الحسن گیلانی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) آزادکشمیر الیکشن کمیشن کے ممبر سید نظیر الحسن گیلانی کی سربراہی میں اعلی سطح کا اجلاس کشمیر ہاؤس میں ہوا ۔ آزاد کشمیر کے آئندہ عام انتخابات کے تناظر میں الیکشن کمیشن میں کمپیوٹرائزڈ الیکٹورل رول سسٹم کی تنصیب، اس کے تکنیکی پہلوؤں، ڈیٹا کے تحفظ اور ادارہ جاتی رابطہ کاری پر جامع غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس کا مقصد انتخابی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے شفافیت، درستگی اور رفتار کو یقینی بنانا تھا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر الیکشن کمیشن سید نظیر الحسن گیلانی نے کہا کہ آزادانہ ،منصفانہ اور غیر جانبدرانہ انتخابات کے انعقادکیلئے تمام تر اقدامات یقینی بنانے کیلئے کام جاری ہے ۔انہوں نے نادرا حکام اور محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے کہا کہ وہ اس سلسلے میں کمپیوٹرائزڈ الیکٹورل رول سسٹم کی تنصیب کیلئے تمام تر اقدامات کو جلد یقینی بنائیں ۔ نادرا حکام نے کمپیوٹرائزڈ الیکٹورل رول سسٹم کے مختلف ماڈیولز، ووٹر ڈیٹا کی تیاری، تصدیق اور بروقت اپ ڈیٹ کے طریقۂ کار کے بارے میں بریفنگ دی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں