اسلام آباد بار الیکشن ،پینا فلیکس ،بینرز ہٹانے کی ہدایت

اسلام آباد بار الیکشن ،پینا فلیکس ،بینرز ہٹانے کی ہدایت

مہم کے دوران لنچ، ناشتہ، ڈنر ہائی ٹی کے علاوہ گھروں میں جاکر ووٹ مانگنے پر پابندی خلاف ورزی پر امیدوار کو الیکشن کیلئے نااہل ، ریفرنس بھیجا جائے گا،ضابطہ اخلاق جاری

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد بار ایسوسی ایشن انتخابات کے باعث سخت ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا۔چیئرمین الیکشن بورڈ قاضی رفیع الدین بابر کی جانب سے جاری انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق الیکشن مہم کے دوران لنچ، ناشتہ، ڈنر ہائی ٹی کے علاوہ وکلاء کے گھروں میں جاکر ووٹ، سپورٹ پرکنونس کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ، امیدواروں اور سپورٹرز کیجانب سے الیکشن ڈے پراسلحہ کی نمائش پربھی پابندی ہوگی جبکہ امیدواروں کو کچہری اور جوڈیشل کمپلیکس سے انتخابی بینرز، پینافلیکسز، سٹیکرز بھی فوری ہٹانے کی ہدایت کی گئی ہے ،امیدواران باہمی ملاقات، خط و کتابت اور وزٹنگ کارڈ کے ذریعے انتخابی مہم چلا سکتے ہیں،الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر امیدوار کو الیکشن کیلئے نااہل اور بارمیں ریفرنس بھیجا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں