2025،ریسکیو 1122کو 16,626ٹریفک حادثات رپورٹ

2025،ریسکیو 1122کو 16,626ٹریفک حادثات رپورٹ

18,633 افراد متاثر ،199 افراد جاں بحق ،8,472 شدید زخمی ہوئے

راولپنڈی(نیوزرپورٹر) ضلع راولپنڈی میں سال 2025کے دوران ریسکیو 1122کو 16,626 روڈ ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ، جن میں مجموعی طور پر 18,633افراد متاثر ہوئے ۔ ان حادثات میں 199افراد جاں بحق اور 8,472 شدید زخمی،9,962معمولی زخمی ہوئے  ۔ ایمرجنسی ریسکیو سروس راولپنڈی نے تمام متاثرین کو بروقت امدادی خدمات فراہم کیں اور اوسط ریسپانس ٹائم کو برقرار رکھتے ہوئے ہر حادثے پر فوری پہنچ کر زندگیوں کو بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثات میں زیادہ تعداد کار اور موٹر سائیکل سواروں کی ہے ۔ متاثرین میں 15,661مرد اور2,972 خواتین شامل ہیں۔ حادثات کی بنیادی وجوہات میں تیز رفتاری، دوران ڈرائیونگ لاپرواہی، ون ویلنگ، غلط موڑنا، ٹائر پھٹنا اور دیگر عوامل شامل ہیں۔ حادثات میں زیادہ متاثرہ عمر کا گروپ 11 سے 40 سال کے درمیان ہے ، جو سڑکوں پر حفاظتی اقدامات نہ کرنے کے باعث زیادہ خطرے کا شکار ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں