ایچ ای سی کے زیر اہتمام ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ فنڈ امپیکٹ شوکیسنگ آج ہو گا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایچ ای سی کے زیر اہتمام ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ فنڈ امپیکٹ شوکیسنگ 2025 کا انعقاد آج ہو گا۔۔۔
تقریب میں کاروباری رہنما، صنعتی ماہرین، پالیسی ساز، محققین، اور سرمایہ کار پاکستان کے تحقیقی منظر نامے اور مقامی یونیورسٹیوں سے ابھرنے والے تکنیکی حل کا مشاہدہ کرنے کے لیے اکٹھے ہوں گے ۔ایچ ای سی حکام کے مطابق پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت منظور شدہ 2.9 بلین روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ شروع کیا گیا ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ فنڈ تعلیمی دانشورانہ املاک کو ٹھوس اقتصادی اثاثوں میں تبدیل کرکے قومی ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا ہے ۔