بغیر این او سی سڑک کاٹنے پر مقدمہ ہوگا ،کمشنر راولپنڈی

بغیر این او سی سڑک کاٹنے پر مقدمہ ہوگا ،کمشنر راولپنڈی

تمام سکیموں کی نقشے پر واضح نشاندہی ،متعلقہ محکموں کو فراہم کئے جائیں

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک کی زیر صدارت شہر میں واسا کے جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ واسا کی ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام سکیموں کی واضح نشاندہی نقشے پر کی جائے اور یہ نقشے متعلقہ محکموں کو فراہم کئے جائیں تاکہ تمام اداروں کو علم ہو کہ کس مقام پر کون سا ترقیاتی کام ہونا ہے ۔ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور تمام متعلقہ محکمے اپنی حدود میں جاری سکیموں سے اپ ڈیٹیڈ سٹیٹس سے مکمل طور پر آگاہ ہوں۔

کمشنر نے سڑک کی کٹائی کے حوالے سے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ روڈ کٹ کا عمل مقررہ طریقہ کار کے مطابق ہوگا۔ کمشنر آفس سے باقاعدہ این او سی کے بغیر کسی قسم کی سڑک کٹائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ بغیر این او سی کے روڈ کٹ کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں ہوگی اور خلاف ورزی کی صورت میں ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں