ایم ٹیگ کیلئے ڈیڈ لائن ،24گھنٹے میں 1379گاڑیاں سسٹم سے منسلک

  ایم ٹیگ کیلئے ڈیڈ لائن ،24گھنٹے میں 1379گاڑیاں سسٹم سے منسلک

شہر میں ایم ٹیگ لگوانے والی گاڑیوں کی کل تعداد 98ہزار سے تجاوز کر گئی ،ڈپٹی کمشنر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)وفاقی دارالحکومت میں یکم جنوری سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی نافذ ہونے سے دو دن قبل شہریوں کی بڑی تعداد نے ایم ٹیگ سینٹرز پر پہنچ کر گاڑیوں کو ٹیگ لگوا ئے ۔ ڈپٹی کمشنر عرفان میمن نے ایم ٹیگ سینٹروں پر کام کا دباؤ کم کرنے کے لیے اضافی عملہ تعینات کر دیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دارالحکومت میں 1ہزار 379 گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیا گیا۔

جس کے بعد شہر میں ایم ٹیگ لگوانے والی گاڑیوں کی کل تعداد 98 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ یکم جنوری کے بعد شہر کے تمام داخلی راستوں پر ایم ٹیگ ریڈرز فعال کر دیے جائیں گے اور شہر میں داخلے کے لیے گاڑی پر ایم ٹیگ ہونا لازمی ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہری کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے فوری طور پر اپنی گاڑی کو ایم ٹیگ لگوائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں