عوامی ایکشن کمیٹی سے کئے معاہدے پر عمل ہوگا ،امیر مقام

 عوامی ایکشن کمیٹی سے کئے معاہدے پر عمل ہوگا ،امیر مقام

معاہدے پر عملدرآمد کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ،متعلقہ افسروں کی شرکت

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر گلگت بلتستان و سیفران امیر مقام کی زیرِ صدارت آزاد کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ طے پانے والے معاہدے پر عملدرآمد کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔ سیکرٹری امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران ظفر حسن، چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل سیکرٹری سمیت وزارتِ سول ایوی ایشن, قومی صحت، مواصلات، نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے )، پی ٹی اے ، پاور ڈویژن، آبی وسائل اور وفاقی تعلیم کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے حکام نے معاہدے پر عملدرآمد کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔ چیف سیکرٹری نے بھی پیش رفت سے متعلق جامع رپورٹ پیش کی۔ وفاقی وزیر نے اب تک پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ معاہدے پر عملدرآمد کے عمل کو مزید تیز کیا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ آزاد کشمیر وزیراعظم پاکستان کی اولین ترجیح ہے ،وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ کیے گئے معاہدے پر مکمل اور مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں