خیبرپختونخوا میں صوبائی جامعات رینکنگ نظام نافذ

 خیبرپختونخوا میں صوبائی  جامعات رینکنگ نظام نافذ

اسلام آباد ( دنیا رپور ٹ ) محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا نے نئے سال کے آغاز پر صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ایک تاریخی اور تعلیم دوست اقدام اٹھاتے ہوئے جامعات کے لیے۔۔۔

 صوبائی سطح پر رینکنگ نظام کی منظوری دے دی ہے ۔ وزیر برائے اعلیٰ تعلیم و بلدیات مینا خان آفریدی نے رینکنگ سسٹم کی باضابطہ منظوری دے دی جس کے بعد خیبرپختونخوا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا ہے جہاں اپنی نوعیت کا جامع صوبائی یونیورسٹی رینکنگ نظام متعارف کرایا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں