ڈی پی او جہلم کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس
کھیوڑہ (نمائندہ دنیا) ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی زیر صدارت ڈی پی او آفس جہلم میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔۔۔
جس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، جرائم کی روک تھام، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد، حساس مقامات کی سکیورٹی اور عوامی مسائل کے بروقت ازالے سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔