مغوی لڑکی کی رسیوں میں جکڑے ہونے کی ویڈیو مل گئی

مغوی لڑکی کی رسیوں میں جکڑے ہونے کی ویڈیو مل گئی

چکلالہ پولیس نے لڑکے کے بیرون ملک جانے کا ریکارڈ حاصل کر لیا لڑکی خود اپنی مرضی سے ایئر پورٹ گئی اور وہاں سے دبئی روانہ ہوئی،پولیس

 راولپنڈی (احمد بھٹی) تھانہ چکلالہ کے علاقہ سے تاوان کے لئے اغوا ہونے والی بیس سالہ لڑکی کے مقدمہ میں تفتیش جاری ہے ،پولیس کو مغو یہ کی رسیوں میں جکڑی اور منہ پر ٹیپ لگی ویڈیو بھی مل گئی ۔ پولیس نے لڑکے کے بیرون ملک جانے کا ریکارڈ حاصل کر لیا ۔ تفتیشی ٹیم اس نکتہ پر پہنچ چکی ہے کہ وقوعہ والے دن لڑکی خود اپنی مرضی سے ایئر پورٹ گئی اور وہاں سے دبئی روانہ ہوئی جبکہ جانے سے قبل مغویہ کا پاسپورٹ اور ویزا اس کی فیزیکل حاضری کے بعد ہی جاری ہوا، مغویہ اور اغوا کاروں کے درمیان واضع اور پرانا گہرا تعلق ہے جبکہ ملنے والی ویڈیو سے تفتیشی ذرائع نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ یہ ویڈیو بھی مرضی سے بنائی گئی ہے ۔ راولپنڈی پولیس اس کیس کو حل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور اسکا عزم ہے کہ مغویہ کو ہر صورت پاکستان لا یا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں