کینسر کیخلاف پاکستان کا کردار قابل تعریف، آئی اے ای اے

کینسر کیخلاف پاکستان کا کردار قابل تعریف، آئی اے ای اے

2050تک کینسر سے اموات میں 75فیصد تک اضافہ ہو سکتا ،کچھ کرنا ہوگا پاکستان میں نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے پر امن استعمال میں تعاون جاری رہیگا، ڈائریکٹر جنرل

اسلام آباد( خصوصی نیوز رپورٹر ) انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے ) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے آسٹریا کے شہر ویانا میں آئی اے ای اے کے ہیڈ کوارٹرز سے جاری اپنے خصوصی تہنیتی پیغام میں کینسر کے خلاف جنگ میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئی اے ای اے پاکستان میں نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے پر امن استعمال میں اپنا بھر پور تعاون جاری رکھے گا۔ آئی اے ای اے کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کینسر کا مرض تشویش ناک حد تک بڑھ گیا ۔ پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ سے زائد افراد کینسر کے باعث زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں جبکہ دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر چکی ۔ مقامی سطح پر اس سنگین مسئلے سے نمٹنے کیلئے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے نہ صرف ملک بھر میں 21 کینسر ہسپتال قائم کیے ہیں بلکہ کینسر کے ماہرین کی ایک پیشہ ورانہ ٹیم تیار کی ہے جو بلاشبہ قابل ستائش ہے ۔ انھوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ 2050 تک کینسر سے اموات میں 75 فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے ۔ اس ضمن میں عالمی سطح پر ہم بہت کچھ کر رہے ہیں، تاہم ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں