مسلم گروپ آف کالجز ملتان کے طلبہ اساتذہ کا دورہ پارلیمنٹ ،بریفنگ

مسلم گروپ آف کالجز ملتان کے طلبہ  اساتذہ کا دورہ پارلیمنٹ ،بریفنگ

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) مسلم گروپ آف سکولز اینڈ کالجز ملتان کے 130 طلبہ اور 8 فیکلٹی ممبرز پر مشتمل وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس، اسلام آباد کا دورہ کیا۔

وفد نے سینیٹ میوزیم کا دورہ کیا جہاں انہیں سینیٹ کی تاریخ، قانون سازی کے مراحل، سینیٹ کے کردار اور آئینی ذمہ داریوں کے بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی سینیٹ کی تاریخ پر مبنی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔وفد کو گلیِ دستور کا بھی دورہ کرایا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں