نیازی ٹاؤن چوک، مصریال روڈ پر تجاوزات، ٹریفک جام، شہری پریشان

نیازی ٹاؤن چوک، مصریال روڈ پر  تجاوزات، ٹریفک جام، شہری پریشان

اسلام آباد (دنیا نیوز) نیازی ٹاؤن چوک اور مصریال روڈ پر تجاوزات، ٹریفک جام معمول بن گیا۔ فروٹ اور۔۔۔

 سبزی فروشوں کی ریڑھیوں نے سڑک اور فٹ پاتھ پر قبضہ جما رکھا ہے جس سے گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شام کے اوقات خصوصاً افطار سے پہلے صورتحال مزید خراب ہو جاتی ہے، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں جبکہ ایمبولینس اور ایمرجنسی گاڑیوں کو گزرنے میں بھی دشواری پیش آتی ہے۔ اہل علاقہ نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں