قائد ملت جعفریہ کی ایران پر امریکی و اسرائیلی جارحیت کی مذمت
راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایران پر امریکی و اسرائیلی جارحیت کی۔۔۔
شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے خطے کے امن و استحکام کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صیہو نی اورسامراجی قوتوں نے ایک بار پھر بین الاقوامی قوانین اور سفارتی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی کی ہے جو نہایت قابل مذمت اور تشویشناک عمل ہے ۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا فوری نوٹس لیا جائے اور جارحیت کو روکا جائے ۔