نوشہرہ:دیرینہ د شمنی پر ڈرائیورقتل،لا وارث لاش نہر سے برآمد

نوشہرہ:دیرینہ د شمنی پر ڈرائیورقتل،لا وارث لاش نہر سے برآمد

لاشیں ہسپتال منتقل، پبی پولیس نے مقدمات درج کر لیے ،تفتیش جا ری

نوشہرہ (نمائندہ دنیا) تاروجبہ پبی میں غیرت کے نام پر دو نوجوانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیاگیا۔تاروجبہ میں آ ئل ٹینکر کے ڈرائیورغلام اکبر کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جبکہ جلوزئی نہر سے ایک نامعلوم نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لا ش برآمدہوئی ہے ۔ریسکیو1122نے دونوں لا شیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیں ۔پولیس نے تصدیق کی ہے کہ تاروجبہ میں آئل ٹینکر غلام اکبر کو پرانی دشمنی پر قتل کیاگیا جبکہ جلوزئی میں ایک لاوارث شخص کی لاش ملی ہے ،شبہ ہے کہ ا سے غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے ۔ پبی پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں