ایران پر حملہ خطے کو نئی جنگ کی طرف دھکیلنے کے مترادف :پیپلز پارٹی

 ایران پر حملہ خطے کو نئی جنگ کی طرف دھکیلنے کے مترادف :پیپلز پارٹی

اسرائیلی اقدام بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی اقوام متحدہ ،او آئی سی فوری کردار ادا کر کے اسرائیلی اقدامات روکیں ، ندیم چن

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن، ہمایوں خان ، شازیہ مری ، سحر کامران نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے ،ایران پر حملہ خطے کو نئی جنگ کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے ، جبکہ غزہ میں جاری مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے اسرائیلی جارحیت قابلِ مذمت ہے ۔پی پی رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی فوری طور پر کردار ادا کرتے ہوئے اسرائیلی اقدامات کو روکیں ، ندیم افضل چن نے کہا کہ ایران کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی پر عالمی برادری کو خاموش نہیں رہنا چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی حملے مشرقِ وسطیٰ کو مزید عدم استحکام کی طرف دھکیل رہے ہیں۔مرکزی ترجمان پی پی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے بھی ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر اسرائیلی جارحیت خطے کے امن کے لئے سنگین خطرہ ہے ، انہوں نے کہا کہ اسرائیل خطے کو نئی جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے ،اقوام متحدہ فوری اجلاس بلا کر صورتحال کا نوٹس لے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں