غیر قانونی مہاجرین کے سہولت کاروں کیخلاف بھی ایکشن کا فیصلہ

غیر قانونی مہاجرین کے سہولت کاروں کیخلاف بھی ایکشن کا فیصلہ

بس اڈوں کو سکیورٹی کلیئرنس کے بغیر آپریٹ کرنے کی اجازت نہیں ہوگیغیر قانونی مہاجرین کی فوری اطلاع دی جا ئے ، اسلام آباد انتظامیہ کی ایڈوائزری

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے شہریوں کے لیے اہم ایڈوائزری جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی مہاجرین کی موجودگی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ تھانے کو دی جائے ۔شہری غیر قانونی مہاجرین کے بارے میں کنٹرول روم نمبر 0519108084 پر بھی معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔ غیر قانونی مہاجرین کی میزبانی کرنے یا انہیں مدد فراہم کرنے والے شہریوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔مجسٹریٹس کو مشکوک افراد کی دستاویزات چیک کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنرز کو تمام ناکوں پر ایڈوائزری پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بس اڈوں کو سکیورٹی کلیئرنس کے بغیر آپریٹ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ویزا کے بغیر مقیم افغان شہریوں کو فوری گرفتارکیاجا ئیگا اور ان کیساتھ کاروبار کرنے یا انہیں ملازمت دینے والوں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جا ئیگا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں