ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا افطارڈ نر،پارلیمنٹیرینز ، اہم شخصیات کی شرکت

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا افطارڈ نر،پارلیمنٹیرینز ، اہم شخصیات کی شرکت

ملکی استحکام،خوشحالی کی دعا ئیں، پاکستان کو معاشی و سماجی طور پر مستحکم بنانیکا عزم

اسلام آباد (این این آئی)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے پارلیمنٹیرینز ، ملک کی ممتاز اور بااثر شخصیات، معروف تاجروں، سرمایہ کاروں اور مختلف چیمبرز آف کامرس کے نمائندگان کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پرافطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ تقریب میں سینیٹر افنان اللہ خان، سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان، سینیٹر عبدالشکور خان، خوشحال خان کاکڑ، نصراللہ خان زہری ودیگر بھی موجود تھے ۔ تقریب میں ملک کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور دفاع کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قومی اتحاد، باہمی مشاورت اور مثبت مکالمے کے ذریعے پاکستان کو معاشی و سماجی طور پر مزید مستحکم بنایا جائے گا۔اس موقع پر سیدال خان ناصر نے کہا کہ ماہِ رمضان المبارک رحمت، مغفرت اور بخشش کا مقدس مہینہ ہے ، جو ہمیں صبر، ایثار، بھائی چارے اور باہمی ہم آہنگی کا درس دیتا ہے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رکھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں