اسلام آباد دیگراضلاع میں کارروائیاں، 83افغان گرفتار

 اسلام آباد دیگراضلاع میں کارروائیاں، 83افغان گرفتار

غیر رجسٹرڈ افغان شہریوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی،سکیورٹی حکام

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد سمیت مختلف اضلاع میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں میں 83غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔سکیورٹی حکام کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی سکریننگ اور رہائشی ریکارڈ کی جانچ کا عمل تیز کر دیا گیا ۔سکیورٹی حکام نے وفاقی دارالحکومت، راولپنڈی، اٹک، مری، جہلم اور چکوال میں کارروائیاں کیں۔غیر رجسٹرڈ افغان شہریوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ کارروائیوں میں پولیس، لیڈی پولیس، رینجرز، ایلیٹ پولیس سیکشنز، ڈولفن سکواڈ اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے حصہ لیا ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں