منشیات سپلائر کو 9سال قید 80ہزار روپے جرمانہ کی سزا
راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی پولیس کی مؤثر پولیسنگ کے نتیجے میں معزز عدالت نے منشیات سپلائر مجرم بلال حیدر کو 9سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔۔
مجرم کو تھانہ ٹیکسلا پولیس نے اپریل 2025 میں 1 کلو 460 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا۔ ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی مؤثر پیروی کے پیش نظر عدالت نے فیصلہ سنایا۔