ملکی سلامتی کیلئے پاک افواج کے شانہ بشانہ ہیں ، سی ای او آ ئیسکو
افواج نے ہمیشہ دشمن کا غرور خاک میں ملایا ، انجینئر چودھری خالد محمود
اسلام آباد(دنیارپورٹ ) موجودہ قومی صورتحال کے تناظر میں چیف ایگزیکٹو آ فیسر آئیسکو انجینئر چودھری خالد محمود نے کہا آئیسکو کے تمام افسر و ملازمین وطن عزیز کے دفاع و سلامتی کیلئے اپنی غیور بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اس کی حفاظت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ ہمیں اپنی افواج پر یقین ہے کہ و ہ ہمیشہ ثابت قدم رہیں گی ،پاک افواج نے ہمیشہ مکار دشمن کا غرور خاک میں ملایا ۔ ہمیں بحیثیت قوم متحد رہنا ہے ، پاکستان ہمیشہ قا ئم رہے گا۔