نوشہرہ:ٹرالر کی ٹکر سے کار کا ڈرائیور جاں بحق، 4بچے زخمی
نوشہرہ (نمائندہ دنیا) نوشہرہ نظام پور خیرآباد روڈ پر دروزگئی کے مقام پر ٹرالر کی ٹکر سے کار کا ڈرائیور صفی اللہ موقع پر جاں بحق۔۔۔
جبکہ کار میں سوار چار بچے شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی بچوں ارمان، حماد، عبدالسلام اور سرور کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ٹرالر کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔