اسلام آباد،24ملزم گرفتار، منشیات، اسلحہ، 10موٹر سائیکل برآمد

اسلام آباد،24ملزم گرفتار، منشیات، اسلحہ، 10موٹر سائیکل برآمد

کارروائیاں تھانہ کورال، کراچی کمپنی، شالیمار،سنگجانی،نیلور کے علاقوں میں کی گئیں

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد پولیس نے 24ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات، شراب اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔ کارروائیاں تھانہ کورال، کراچی کمپنی، شالیمار، گولڑہ، سنگجانی، انڈسٹریل ایریا، ہمک، نیلور، بہارہ کہو اور شہزاد ٹاؤن کے علاقوں میں کی گئیں۔ پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران موٹرسائیکل چور گینگ کے 2ارکان کو گرفتار کر کے 10چوری شدہ موٹرسائیکلیں، نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا، دیگر مختلف کارروائیوں میں 150گرام ہیروئن، 311گرام آئس، 20بوتلیں شراب، تین کلاشنکوف، 7پستول اور ایک خنجربرآمد کیا گیا جبکہ سنگین جرائم کے مقدمات میں مطلوب 7اشتہاریوں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں