اسرائیل کی شیطانی حرکت کو دنیا نفرت سے دیکھتی ہے، المصطفیٰ رائٹرز فورم
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) المصطفیٰ رائٹرز فورم کے سربراہ سردار خادم حسین طاہر نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بزدل دشمن کے سامنے زندگی کی آخری سانس تک ڈٹے رہے۔
امریکا اور اسرائیل کی اس شیطانی حرکت کو دنیا نفرت سے دیکھتی ہے ، ایرانی سپریم لیڈر نے اپنی جان دے کر فلسطینیوں اور امت سے وفا کا وعدہ پورا کر دیا۔