عدیل ایوب میلاد کمیٹی میڈیا ٹاؤن کے صدر، آفتاب عالم جنرل سیکرٹری منتخب
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) میلاد و سیرت مصطفی کمیٹی میڈیاٹاؤن اسلام آباد کے انتخابات مکمل، عدیل ایوب کو صدراو ر آفتاب عالم خان کو ایک سال کیلئے جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔۔۔
جبکہ مشاورت سے سید قیصر عباس شاہ کوسینئر نا ئب صدر، ملک آفتاب کو نائب صدر، بشیر احمد کو جوائنٹ سیکرٹری، سید مدثر شاہ کو فنانس سیکرٹری اور انفارمیشن سیکرٹری اللہ داد صدیقی کو نامزد کیا گیا ہے۔ عیدالفطر کے بعد سبکدوش ہونے والے صدر دیوان ذاکر سرور قادری، جنرل سیکرٹری ناصر میر اور تمام عہدیداروں کو انکی خدمات پر میڈلز اور اسناد پیش کی جائینگی۔