قومی سلامتی کیلئے اپنی افواج کیساتھ ہیں، انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ راولپنڈی نے افواجِ پاکستان کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
قومی سلامتی اور دفاع کیلئے ہر سطح پر اپنی بہادر افواج کیساتھ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تنظیم کے وائس چیئرمین حماد قریشی، صدر ملک سہیل اعوان، جنرل سیکرٹری راجہ ظفر یوسف، جوائنٹ سیکرٹری طاہر اسماعیل، سرپرستِ اعلی راجہ اسد حمیدو دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔