اکادمی ادبیا ت کا خواتین کے عالمی دن پر خصوصی تقریب کے انعقادکا اعلان
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اکادمی ادبیات پاکستان عالمی یوم خواتین کے حوالے سے ممتاز خواتین ادیبوں کو ادب میں ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اعزاز دینے کیلئے بدھ 4مارچ کو ایک خصوصی ادبی تقریب کا انعقاد کرے گی۔
اس ہفتے کا سیشن ممتاز پاکستانی خواتین لکھاریوں کیلئے مختص کیا جائے گا جنہوں نے ادبی دنیا میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔