سرچ آپریشن، ایک ہفتہ میں 373مشکوک افرادگرفتار

سرچ آپریشن، ایک ہفتہ میں 373مشکوک افرادگرفتار

147موٹرسائیکل، 18گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں، اسلام آباد پولیس

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز جاری ہیں۔ ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 45سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز کیے گئے جن میں 5669افراد، 2553گھرانوں اور 739دکانوں کو چیک کیا گیا جبکہ 1600موٹرسائیکلوں اور 535گاڑیوں کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔ دوران سرچ آپریشن جانچ پڑتال کیلئے 64افغانوں سمیت 373مشکوک افراد کو گرفتار اور 18گاڑیوں اور 147موٹرسائیکلوں کو بھی مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانوں میں منتقل کیا گیا۔ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 55افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں