اسلام آباد:دوران رمضان کھجور کی خریداری میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد:دوران رمضان کھجور کی خریداری میں نمایاں اضافہ

ڈرائی فروٹ کی دکانوں پر رش، ایرانی کھجور کی مانگ زیادہ ہے،دکاندارکھجور کھانا سنت، افطار کیلئے معیاری کھجور کی خریداری پسند کرتے ہیں،شہری

 اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد میں رمضان المبارک کے آغاز کے بعد کھجوروں کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے، کھجور سمیت افطاری میں استعمال ہونے والی دیگر اہم اشیا کی خریداری کیلئے بازاروں میں خریداروں کا رش ہے جبکہ ڈرائی فروٹ کی دکانوں پر گزشتہ مہینوں کے مقابلہ میں شہریوں کی زیادہ تعداد دکھائی دیتی ہے۔ کھجور کی مقبول اقسام میں اصیل، ایرانی، عجوہ، مبروم اور دیگر شامل ہیں جن کی قیمتیں معیار کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں، آبپارہ مارکیٹ اور کراچی کمپنی کے دکانداروں نے بتایا کہ ایرانی کھجور اس وقت سب سے زیادہ فروخت ہونے والی اقسام میں شامل ہے۔

کھجور کی قیمتیں تقریباً 400روپے فی کلو گرام سے شروع ہوتی ہیں اور قسم اور معیار کے لحاظ سے 5600روپے فی کلو گرام تک جاتی ہیں۔ جی نائن کے رہائشی انعام نے کہا کہ ہم افطار کیلئے اچھے معیار کی کھجور کی خریداری کو یقینی بناتے ہیں۔ کھجور کھانا ایک سنت ہے اور صحت بخش بھی ہے اس لیے ہم معیار پر سمجھوتہ نہیں کرتے۔ ایک نجی کلینک کی ماہر غذائیت آمنہ نے بتایا کہ کھجور توانائی بحال کرنے کیلئے ایک مثالی غذا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں