مصریال روڈ پر تجاوزات، ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا

مصریال روڈ پر تجاوزات، ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا

فروٹ، سبزی فروشوں نے سڑک پر ریڑھیاں لگا لیں، گزرنا محالسی ای او راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ فوری ایکشن لیں، شہریوں کا مطالبہ

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) نیازی ٹاؤن چوک، مصریال روڈ پر تجاوزات کی بھرمار کی وجہ سے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا۔ فروٹ اور سبزی فروشوں نے ریڑھیاں لگا کر سڑک اور فٹ پاتھ پر قبضہ جما رکھا ہے جس سے گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شام کے اوقات خصوصاً افطار سے پہلے صورتحال مزید خراب ہو جاتی ہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں جبکہ ایمبولینسز اور ایمرجنسی گاڑیوں کیلئے بھی گزرنا محال ہو جاتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے شکایات کے باوجود نوٹس نہیں لیا جاتا، انہوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ اور ڈی جی کنٹونمنٹس بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر تجاوزات کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں