ایرانی عوام کے دکھ میں برابر کے شریک، ٹی این ایف جے

ایرانی عوام کے دکھ میں برابر کے شریک، ٹی این ایف جے

امریکا و اسرائیل کو نہ روکا گیا تو دنیا کھنڈر بن جائیگی، آغا حسین مقدسی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ایرانی عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، ظلم کا پرچم سرنگوں ہو کر رہے گا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عالم اسلام ایک عظیم لیڈر سے محروم ہو گیا، صیہونی عزائم کے سامنے بند باندھنا کسی مسلک کا نہیں اسلام اور انسانیت کا مسئلہ ہے، اگر امریکا و اسرائیل کو نہ روکا گیا تو پوری دنیا کھنڈر میں تبدیل ہو جائے گی، امن پسندوں کو جاگنا ہو گا۔ مسلم ممالک اندرونی خلفشار اور عدم اتحاد کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، مسلم ممالک متحد نہ ہوئے تو ایک کے بعد دوسرے کی باری آتی رہے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں