ANFکا ایکشن، 4ملزم گرفتار، 1کروڑ 11لاکھ کی منشیات برآمد

ANFکا ایکشن، 4ملزم گرفتار، 1کروڑ 11لاکھ کی منشیات برآمد

کارروائیاں اسلام آباد، خانیوال، ملتان، گوادر میں کی گئیں، مقدمات درج

راولپنڈی (آئی این پی) اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 1کروڑ 11لاکھ رو پے کی 60.78کلو گرام منشیات برآمد کر کے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر دبئی جانیوالے مسافر کے بیگ سے 184گرام وزنی 340ایکسٹیسی گولیاں برآمد کی گئیں۔ خانیوال ٹول پلازہ کے قریب آئل ٹینکر سے 24کلو چرس برآمد ہوئی، ساہو چوک ملتان کے قریب ملزم سے 1.5کلو چرس برآمد کی گئی جبکہ گوادر بلوچستان کے قریب کارروائی میں کمپاؤنڈ سے 35.1کلو آئس برآمد ہوئی۔ انسداد منشیات ایکٹ 1997کے تحت تمام مقدمات درج کر لیے گئے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں