ڈی آئی جی اسلام آباد کا شہر کا دورہ، سکیورٹی کا جائزہ لیا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس محمد جواد طارق نے ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کے ہمراہ وفاقی دارالحکومت میں سحری اور تراویح کے اوقات کے دوران شہر کا دورہ کیا۔۔۔
اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں سے ملاقات کی اور انہیں مذہبی اوقات کے دوران سخت چوکس رہنے کی ہدایت کی۔