ہنگامی حالات میں سول ڈیفنس کا کردار اہم، ڈی سی مری
پوری قوم کو اپنی افواج کیسا تھ کھڑا ہونا چا ہئے،ورلڈ سول ڈیفنس ڈے پر پیغام
مری (نمائندہ دنیا) ورلڈ سول ڈیفنس ڈے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ اس وقت ہمارا ملک مختلف داخلی و خارجی چیلنجز سے نبرد آزما ہے اور ایسے حالات میں قومی یکجہتی اور ذمہ داری کا مظاہرہ وقت کی اہم ضرورت ہے، ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے سول ڈیفنس کا کردار نہایت اہم ہے، پوری قوم کو اپنی افواج کیسا تھ کھڑا ہونا چاہئے۔ ہماری بہادر افواج ملک کی سرحدوں کے تحفظ کیلئے دن رات مصروفِ عمل ہیں اور مشکل حالات میں بھی وطن عزیز کی حفاظت کو یقینی بنا رہی ہیں، ہمیں ہر سطح پر ان کا حوصلہ بڑھانا چاہیے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بنیادی حفاظتی اقدامات سے آگاہی حاصل کریں اور سول ڈیفنس کی سرگرمیوں میں بھرپور تعاون کریں۔