3منشیات سپلائر گرفتار 5کلو سے زائد چرس برآمد
راولپنڈی (این این آئی) دھمیال پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے2کلو 60گرام چرس برآمد کی
جبکہ رتہ امرال پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے کر 1کلو 700گرام چرس برآمد کی۔ اسی طرح وارث خان پولیس نے ایک اور ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1کلو 644گرام چرس برآمد کر لی اور ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔