نائیک عمران فیصل اور لانس نائیک نعمان خان شہید کی پہلی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) وطن عزیز کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے بہادر سپاہیوں نائیک عمران فیصل اور لانس نائیک نعمان خان شہید کی پہلی برسی گزشتہ روز نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔۔۔۔
نائیک محمد عمران فیصل اور لانس نائیک محمد نعمان خان شہید بھی انہی جانباز سپاہیوں میں شامل ہیں جنہوں نے وطن کی خاطر اپنی جان قربان کر کے ہمیشہ کیلئے امر ہو گئے۔ دونوں جوانوں نے 7مارچ 2025کو آپریشنل ایریا باجوڑ میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں جامِ شہادت نوش کیا۔