عالمی یوم خواتین، جی الیون ویمن رمضان سہولت بازار میں خصوصی تقریب
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) عالمی یوم خواتین کے موقع پر سیکٹر G-11میں قائم ویمن رمضان سہولت بازار میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ۔۔۔
تقریب کا انعقاد سی ڈی اے، ایم سی آئی اور اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے کیا گیا، تقریب کا مقصد خواتین کی کاروباری صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور انہیں معاشی خودمختاری کی راہ پر گامزن کرنے کے مواقع فراہم کرنے ہیں۔ وائس پریزیڈنٹ اسلام آباد ویمن چیمبر رابعہ فرحان نے کہا کہ خصوصی بازار ہم خواتین کیلئے کسی تحفے سے کم نہیں اور اس بازار میں خواتین کیلئے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔