ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے پر پی ٹی سی ایل اور یوفون کی پاکستان ہاکی ٹیم کو مبارکباد
اسلام آباد (دنیا رپورٹ ) پی ٹی سی ایل اور یوفون نے جاپان کے خلاف کوالیفائرز کے سیمی فائنل میں سنسنی خیز فتح کے بعد ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر قومی ہاکی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے ۔۔۔۔
اس تاریخی کامیابی نے آٹھ سال بعد عالمی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی واپسی کی راہ ہموار کی ہے ، جو قومی کھیل کی بحالی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے ۔گزشتہ ڈیڑھ برس کے دوران پی ٹی سی ایل اور یوفون نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے مرکزی شراکت دار کی حیثیت سے پاکستان ہاکی کی بھرپور حمایت کی۔