فیض آباد انٹرچینج پر سلپ روڈ کی تعمیر معلوماتی سائن بورڈز کی تنصیب

فیض آباد انٹرچینج پر سلپ روڈ کی تعمیر  معلوماتی سائن بورڈز کی تنصیب

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) کمشنر راولپنڈی و ڈی جی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی انجینئر عامر خٹک کی ہدایت پر آر ڈی اے کے انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ نے فیض آباد انٹر چینج راولپنڈی پر سلپ روڈ کی ۔۔۔

تعمیر و بحالی اور معلوماتی سائن بورڈز کی تنصیب کا کام شروع کر دیا ہے۔ اس منصوبے کی تخمینہ لاگت 1کروڑ 54لاکھ 90ہزار روپے ہے جس کا مقصد ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا اور شہریوں کو سفر کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ منصوبے کا افتتاح چیئرمین وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم پنجاب اور ممبر صوبائی اسمبلی PP-17راجہ حنیف نے کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں