روزہ صرف کھانا پینا چھوڑنا نہیں بلکہ مقصد تقویٰ ہے، اشتیاق عرفان

روزہ صرف کھانا پینا چھوڑنا نہیں  بلکہ مقصد تقویٰ ہے، اشتیاق عرفان

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ریلوے پریم یونین سی بی اے کے ڈویژنل صدر ڈاکٹراشتیاق عرفان نے کہا ہے کہ رمضان کی یہی خوبصورتی ہے۔۔۔

کہ یہ ہمیں عبادت کے ساتھ ساتھ محبت، بھائی چارے اور مل بیٹھنے کی قدر بھی سکھاتا ہے دوستوں کے ساتھ افطار پارٹی صرف کھانے پینے کا نام نہیں ہوتی بلکہ محبت، اخلاص اور اپنائیت کے حسین لمحوں کا ایک خوبصورت امتزاج ہوتی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے پریم یونین سی بی اے کے سینئر نائب صدر خضر حیات کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں